نئی دہلی: اداکارہ دپیکا پڈکون نے اپنی زندگی میں ڈپریشن کا سامنا کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ’ ایک دفعہ کام کرتے ہوئے بےہوش ہو گئیں تھیں اور اگلے صبح جب وہ نیند سے بیدار ہوئیں تو انہیں کچھ بھی محسوس نہیں ہو رہا تھا صرف رونے کا دل کر رہا تھا۔
بالی ووڈ اداکار ہ نے ڈپریشن کے بارے میں مزید کہا کہ ’ اس وقت وہ پورے دن سوتے رہنا چاہتی تھیں کیونکہ وہ جا گ کر حقیقت کو محسوس نہیں کرنا چاہتی تھیں۔ دپیکا نے مزید کہا کہ ہر وقت تھکا ہوا وار مایوس محسوس کررہی تھی ،اگر کوئی مجھے خوش کرنے کے لئے خوشی والے گانے بجاتا تھا تو مجھے اور خراب محسوس ہوتا تھا ، ہر دن اٹھنا ایک کوشش کی طرح ہوتا تھا۔
دپیکا پڈکون نے اپنے شاندار کیرئر اور اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ اپنے تعلقات کے دنوں کویاد کرتے ہوئے بتایا کہ کہ ’ اس وقت میں نے اپنی سب سے یادگار فلموں میں سے چار میں اداکاری کی تھی ، میرا پریوار مجھے سپورٹ کر رہا تھا اور میں اس انسان کو ڈیٹ کر رہی تھی جو بعد میں میرا خاوندبن گیا ، میرے پاس ایسا کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی، لیکن میں نے کیا ، میں ہر وقت تھکی ہوئی اور مایوس رہتی تھی۔
دپیکا نے مزید انکشاف کیا ہے کہ’ جب انکے والدین ان سے ملنے ممبئی آئے تھے تو انہوںنے مجھے کسی پروفیشنل کی مدد لینے کا مشورہ دیا تھا۔
اداکارنے بتایا کہ ’ ممی پاپا کے رہنے تک میں نے خود کو سنبھال کر رکھا لیکن جیسے ہی انہوں نے ائرپورٹ پر جانے سے قبل اپنا بیگ پیک کیا تومیرے آنسو چھلک پڑے ۔ میری ماں نے مجھے دیکھا اور پوچھا کہ کیا کچھ غلط ہوا ہے؟ لیکن میرے پاس کوئی جواب نہیں تھا ، انہو ںنے مجھ سے پوچھا کہ کیا مجھے کام پر پریشانی ہو رہی ہے ،تب انہوںنے کہا کہ مجھے کسی پروفیشنل کی ضرورت ہے۔
(تصویریں انسٹاگرام )