Delhi: 4 die of COVID-19 in Tihar Jailتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: کورونا کے قہر سے دہلی کے تہاڑ جیل میں قیدی بھی موت کے منھ میں جا نا شروع ہو گئے ۔ پچھلے تین دنوں میں ، ایک خاتون قیدی سمیت چار قیدی فوت ہوگئے ہیں۔ ان میں 61 سالہ بزرگ اور ایک خاتون قیدی بھی شامل ہے۔ جمعرات کے روز اسپتال میں زیر علاج دونوں کی موت ہوگئی۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی خاتون قیدی کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے۔ جیل انتظامیہ نے اس کے اہل خانہ کو آگاہ کردیا ہے۔پچھلے سال سے اب تک6 سے زیادہ قیدی کوروناوائرس کی وجہ سے فوت ہوچکے ہیں۔ ابھی بھی تہاڑ جیل میں کورونا وائرس کے 300 سے زیادہ معاملیہیں۔

تہاڑ جیل کے ڈی جی سندیپ گوئل نے ’ہندوستھان سماچار‘ کو بتایا کہ تہاڑ جیل میں کورونا وائرس کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس جیل میں 200 سے زیادہ قیدی اور 100 سے زائد جیل ملازمین متاثر ہیں۔ جیل حکام نے دہلی حکومت کو وائرس کی روک تھام کے لئے خط لکھا ہے۔ اس میں انہوں نے اپیل کی ہے کہ تہاڑ جیل میں موجود کچھ قیدیوں کو ایمرجنسی پیرول پر رہا کیا جائے ، تاکہ یہاں کا ہجوم کم ہوسکے۔ فی الحال ، جیل انتظامیہ کو اس بارے میں حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *