نئی دہلی:شمالی دہلی میں ایک فیکٹری میں آتشزدگی سے کم از کم45افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

قومی دارالخلافہ کے محکمہ فائر سروس کے مطابق دہلی کے معروف اسکول شفیق میموریل سینیئر سکنڈری اسکول کی بغل میں واقع اناج منڈی نام سے معروف کٹرے کی اس فیکٹری میں آگ لگنے کی خبر صبح5بج کر22منٹ پر ملی۔فوراً30گاڑیاں آگ بجھانے کے لیے جائے حادثہ روانہ کر دی گئیں۔ل

یکن یہ فیکٹری ایک تنگ گلی میں واقع تھی جس کی وجہ سے فیکٹری کی عمارت تک پنچنے میں کافی دقت محسوس ہو رہی تھی۔

علاوہ زیں جس عمارت میں واقع فیکٹری میں آگ لگی تو اس عمارت کے دروازے پر باہر سے مقفل تھا۔اور اندر پھنسے لوگ بچاؤ بچاؤ کی آوازیں لگا رہے تھے۔

کچھ لوگوں کے رشتہ داروں نے یہ بتایا کہ انہیں صبح ساڑھے پانچ بجے فون آیا جس میں اندر پھنسے ان کے رشتہ داروں کو یہ کہتے سنا گیا آگ لگ گئی ہے ہمیں بچالو۔ لیکن اس کے بعد فون سے رابطہ منقطع ہو گیا اور پھر بحال نہ ہو سکا۔

تاہم فائر بریگیڈ کے عملہ نے بڑی تندہی سے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے چار گھنٹے میں تقریباً ساڑھے نو بجے آگ پر قابو پالیا۔فیکٹری میں اسکول بیگ تیار کیے جاتے تھے۔

یہ فیکٹری ایک رہائشی علاقہ میں چلائی جا رہی تھی اور اس چھ منزلہ عمرات میں چل رہی اس فیٹری میں آگ سے بچاؤ یا آگ لگ جانے کی صورت میں ہنگامی طور پر بچاؤ کاری کا کوئی انتظام نہیں تھا۔

محکمہ کے اہلکاروں کے مطابق فیکٹری سے 59افراد کو زندہ نکال لیا گیا ۔یہ سبھی زخمی ہیں لیکن ان کو جلنے سے زخم نہیں آئے بلکہ دم گھٹنے سے یہ بیمار پڑ گئے۔

زخمیوں کو رام منوہر لوہیا اسپتال، باڑہ ہندو راؤ اسپتال، لیڈی ہارڈنگ اسپتال اور لوک نائیک جے پرکاش سپتال میں داخل کر دیا گیا۔

فیکٹری مالک ،جس کا نام ریحان اور اس کا پارٹنر ظہیر بتایا جاتا ہے فرار ہیں۔پولس کے مطابق فیکٹری مالکان کے خلاف ایک رہائشی علاقہ میں حفاظتی اقدامات کے بغیر بیگ تیر کرنے والی فیکٹری چلانے کا کیس درج کر کے فیکٹری مالک کے بھائی کو حراست میں لے لیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *