نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے دہلی اسمبلی کے انتخابات کے پروگرام کا اعلان کر دیا ۔پروگرام کے مطابق 8فروری کوووٹ ڈالے جائیںگے۔ جبکہ ووٹنگ کی گنتی11فروری کو کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے دہلی میںایککروڑ 46لاکھ 92ہزار 136ووٹروں کے لیے 13ہزار750پولنگ بوتھ بنائے ہیں ۔چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے انتخابات کے پروگرام کا اعلا ن کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔

70رکنی دہلی اسمبلی کی میعاد22فروری کو مکمل ہو جائے گی۔او 22فوری سے پہلے نئی اسمبلی تشکیل ہوجانی چاہئے۔

توقع ہے کہ متنازعہ نیشنل جسٹر آف سٹیزنس (این آر سی) ، شہریت ترمیمی قانون، فضائی آلودگی، خواتین کا تحفظ اور دہلی کو ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ انتخابی مہم کے اہم موضوعات ہوں گے۔

80سال سے زائد عمر کے جو ووٹرز پیرانہ سالی کے باعث یا ایسے معذورین جو شخصی طور پر آکر ووٹ نہیں دے سکتے وہ پوسٹل بیلٹ کے ذریعہ ووٹ ڈال سکیں گے۔

انتخابی پروگرام کے اعلان کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے کہا کہ یہ انتخابات حکومت کے ذریعہ کیے گئے کام پر ہوںگے۔

دوسری جانب بی جے پی لیڈر پرکاش جاؤڈیکر نے کہا کہ دہلی کے عوام کیجری وال حکومت سے چھٹکارہ پانا چاہتے ہیں۔

بی جے پی دہلی کو ترقی دے گی۔ عام آدمی پارٹی حکومت نے ایوشمان بھارت، آواس یوجنا سمیت کئی ترقیاتی پروگراموں پر عمل نہیں کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *