نئی دہلی: دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کی انتہائی خراب صورتحال کے معاملہ میں دہلی حکومت نے سپریم کورٹ سے کہا کہ وہ فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے قومی دارالخلافہ میں مکمل لاک ڈاو¿ن نافذ کرنے کے لیے تیار ہے۔
دہلی حکومت نے سپریم کورٹ سے یہ بھی کہ ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن اس صورت میں اور بھی موثر ثابت ہوگا اگر یہ پورے این سی آر میں لگا دیا جائے۔واضح ہو کہ دہلی و قومی دارلخلافہ خطہ کے مختلف شہروں کو بدترین فضائی آلودگی کا سامنا ہے اور دہلی کے بعد ریاست ہریانہ میں بھی17نومبر تک تمام اسکول بند کرنےکی ہدایت کردی گئی ہے۔
علاوہ ازیں نئی دہلی میں17 نومبر تک تمام تعمیراتی سرگرمیوں پر بھی پابندی لگادی گئی اور سرکار ی دفاتر کے ملازمین کو گھر سے کام کرانے کہا گیا ہے۔دہلی گورنمنٹ نے یہ بھی کہا کہ دہلی اس قدر لمبی چوڑی ہے کہ صرف دہلی میں لاک ڈاؤن لگائے جانے سے ہوا کے معیار پر محدود اثر ہوگا۔