نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں کرونا کیسز میں اضافہ کے درمیان کووی شیلڈ کا اسٹاک ختم ہو چکا ہے جس کے باعث 18 سال سے زیادہ عمر والوں کی ٹیکہ کاری مہم رک گئی ہے۔
اس ضمن میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے ہفتہ کے روز میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ زائد از اٹھارہ سال کے لوگوں کو ٹیکہ لگانے کی مہم آج سے روکی جارہی ہے کیونکہ ویکسین کا اسٹاک ختم ہو چکا ہے۔جس کے باعث اس عمر کے لوگوں کے لیے قائم تمام مراکز بند کر دیے گئے ہیں۔
دوسری جانب عام آدمی پارٹی کے ہی ایم ایل اے اتیشی نے بھی کہا کہ جس طرح 18+ شریک ویکسین مراکز بند ہیں اسی طرح کویشیلڈ مراکز بھی کل بند ہوجائیں گے اگر 2-4 مراکز میں تھوڑا سا ذخیرہ ہوتا ہے تو چل جائے گا۔ورنہ بند ہوجائے گا۔ دہلی میں ویکسین کے ذخیرے کی بات کریں تو ، وہاں 18 تا 44 سال کی عمر میں 10 ہزار590 ویکسین اسٹاک دستیاب ہیں۔