Delhi High Court allows Nizamuddin Markaz to reopenتصویر سوشل میڈیا

دہلی: مطابق ہائی کورٹ میں مرکز تبلیغی جماعت کا تالا کھولنے کے لئے جاری سماعت کے دوران کل دہلی وقف بورڈ کو اس وقت بڑی کامیابی ملی، جب عدالت عالیہ نے شب برات اور رمضان کے پیش نظر تبلیغی مرکز کا تالا کھولے جانے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے دہلی وقف بورڈ کے وکیلوں کی اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے یہ اجازت دی کہ جلد ہی رمضان کا مہینہ شروع ہونے والا ہے جبکہ اس سے قبل شب برات آنے والیہے، جس میں تمام مسلمان خصوصی عبادت کرتے ہیں اس لئے عالمی تبلیغی مرکزکا تالا کھولنے کی اجازت دی جائے۔ البتہ عدالت عالیہ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے وہاں صرف 50 لوگوں کے داخلہ کی اجازت دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *