Delhi high court oxygen crisis remarks Why Centre not wakingتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے کورونا وبا کے بدریج بڑھتے واقعات میں آکسیجن بحران پر مرکزی حکومت کی سرزنش کی ہے۔ دہلی میں کئی اسپتال چلانے والے ادارے میکس ہیلتھ کئیر کی پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے پوچھا کہ مرکزی حکومت زمینی حقیقت سے کیوں غافل ہے؟ ہائیکورٹ نے کہا کہ (آکسیجن کے سلسلے میں) ، یہ بذات خود ایک ہنگامی صورتحال ہے ، اس کا مطلب یہ ہے کہ انسانی زندگی حکومت کے نزدیک کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ جسٹس وپن سنگھوی اور جسٹس ریکھا پالی پر مشتمل بنچ نے ملک کے دارالحکومت دہلی میں آکسیجن بحران کے بارے میں مرکزی حکومت کے موقف پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اصل صورتحال پر کیوں نہیں بیدار ہورہی ہے۔حکومت زمینی حقیقت سے اتنا کیوں غافل کیوں ہے؟ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے آپ لوگوں کو اس طرح مرنے نہیں دے سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *