نئی دہلی: قومی دارالخلافہ دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے مریضوں کے مقابلے شفا یابوں کی تعدادزیادہ اور فعال کیسز میں بتدریج کمی واقع ہوتی ہے اور اب ان کی تعداد تقریباً 6ہزار 700 رہ گئی ہے۔
دہلی میں اتوار کے روز فعال کیسز کم ہوکر مجموعی طور پر 6 ہزار 713 رہ گئے۔ دارالحکومت میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے ایکٹو کیسز میں کمی درج کی گئی ہے۔
دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے اتوار کی شام میں جاری ایک بلیٹن کے مطابق اس دوران 757 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6لاکھ22ہزار 851 ہوگئی ہے ، جبکہ 939 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 685 ہوگئی ہے۔
اس دوران مزید 17 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی کی تعداد 10ہزار453 ہوگئی ہے۔واضح ہوکہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک بھر میں کورونا وائرس کے 20ہزار21نئے کیسز کا اندراج کیا گیا ہے جو یکم جولائی کے بعد ایک دن میں کوویڈ 19 کے سب سے کم تعداد میں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ، ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی کل تعداد بڑھ کر ایک کروڑ دو لاکھ سات ہزار 871ہوگئی ہے۔
تاہم ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، کوویڈ۔19 کی وجہ سے ملک بھر میں 279 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 1ایک لاکھ 47ہزار 901 افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔