Delhi restaurants to remain open 24x7تصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی:(اے یو ایس)کورونا وائرس کی وجہ سے دارالحکومت دہلی میں مختلف ریسٹورنٹس کو بڑی راحت دیتے ہوئے دہلی حکومت نے بدھ کو کہا کہ ریسٹورنٹ اب 24گھنٹے کھلے رہیںگے اور اس کے لئے سیاحت کا لائسنس درکار نہیں ہے۔

سرکاری بیان کے مطابق کاروبار کرنے میں آسانی کے دہلی کے ماڈل کی مثال دیتے ہوئے کہ وہ ریستوران کے لئے پولیس لائسینس اور مقامی اداروں سے ہیلتھ ٹریڈ لائسنس لینے کی ضرورت کو بھی ختم کرنے کا رد عمل شروع کررہی ہے۔

یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں قومی دارالحکومت کے ریستوران کے مالکان نے شرکت کی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے صنعت کی مانگ بڑھے گی۔اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

بیان کے مطابق ریستوران مالکوں کے24گھنٹے کاروبار کرنے کی اپیل پر انہیں اس شرط پر24گھنٹے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ وہ اپنے تمام ملازمین کی صحت اور حفاظت کی پوری ذمہ داری لےںگے۔بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے حکم دیا ہے کہ مقامی اداروں کی طرف سے ریستوران کو جاری کردہ لائسنس 10 دن کے اندر اندر ختم کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ دہلی میں 15 اکتوبر سے سنیما ہال بھی کھل سکیںگے۔کسی بھی کنٹینمنٹ زون میں سنیما گھر نہیںکھلیںگے۔دہلی ڈیزاسٹر منجمینٹ اتھارٹی نے بھی فوری طور پردہلی کی تمام ہفتہ واری مارکیٹ کو کھلنے کا حکم دیا ہے۔اب تک کے حکم کے مطابق روزآنہ میونسپل زون میں دوہفتہ وار بازارلگانے کی اجازت دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *