نئی دہلی: عینی شاہدین کے مطابق جمعہ کو دو نامعلوم موٹر سائیکل سواربندوق برداروں نے شمال مشرقی دہلی کے جعفر آباد علاقہ میں اس مقام کے قریب جہاں خواتین شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے) کے خلاف دھرنے پر بیٹھی ہیں،ہوائی فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

پولس کا کہنا ہے کہ یہ واردات ذاتی عداوت کا شاخسانہ ہے سی اے اے مخالف دھرنے سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔کیونکہ یہ فائرنگ مقام دھرنا سے 400میٹر کی دوری پر ہوئی ہے۔ لیکن کچھ احتجاجیوں نے الزام لگایا کہ یہ جامعہ ملیہ اور شاہین باغ جیسی مشتعل کرنے والی چالیں ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کی ہر واردات میں ملزم اپنا طریقہ کار بدل دیتے ہیں۔فائرنگ کی خبر ملتے ہی جعفرآباد پولس فوراً جائے واردات پہنچ گئی۔

جعفر آباد کے احتجاجیوں میں سے ایک نہال اشرف کے مطابق مسلح افراد نے تین راؤنڈ ہوائی فائر کیے اور موقع سے فرار ہو گئے۔وہ ایک بغیر نمبر پلیٹ والے اسکوٹر پر آئے تھے اور ہماری جائے احتجاج سے تھوڑی دور گولیاں چلا کر بھاگ کھڑے ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *