نئی دہلی: جنوب مشرقی دہلی کے موج پور میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) حامیوں اور مخالفین کے درمیان تصادم کے دوران ایک پولس ہیڈ کانسٹبل کی موت ہو گئی۔
ہلاک کانسٹبل کی شناخت رتن لال کے طور پر کی گئی ہے وہ دہلی میں گولکل پوری کے اے سی پی کے دفتر میں تعینات تھا ۔
دوشنبہ کو گوکل پوری میں سی اے اے مخالفین اور حامیوں میں تصادم ہوگیا اور فریقین نے ایک دوسرے پر زبردست پتھراؤکیا۔
دونوں گروپوں کے درمیان تصادم کے بعدجعفر آباد اور موج پور تک کشیدگی پھیل گئی اور اس دوران دوران تشدد پر آمادیہ ہوجوم نے دو مکانات اور آگ بجھانے والی ایک گاڑی کو نذر آتش کر دیا ۔
ہیڈ کانسٹبل رتن لال موج پور علاقہ مین تعینات تھا ۔وہ احتجایوںکو سمجھانے کی کوش کر رہا تھا کہ پتھراؤ کی زد میں آگیا۔
پتھر اس کے سر پرلگے اسے شدید زخمی حالت میں ایک قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔