نئی دہلی: کئی ٹی وی سیریلز اور ریلٹی شو بگ باس سیزن 6میں نظر آچکی اداکارہ ڈیلناز ایرانی کا کہنا ہے کہ میں ایک صحتمند اور پلس سائز ناگن کا کردار کرنا چاہتی ہوں۔

ٹائمز آف انڈیا کو دیئے انٹریو میں ڈیلنا ز ایرانی نے کہا کہ وہ ٹی وی پر خود کو بالکل جدا اور نرالے کردار میں نظر آنا چاہتی ہوں، 2020میں ایک موٹی تازی اور بڑے سائز کی ناگن کا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں۔

ڈیلناز نے اپنے پلس سائز ناگن بننے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’ اگر شو کو اچھی ٹی آر پی مل رہی ہے تو کیوں نہیں ، ٹی وی پر ناگن اور بچھو بھی لائے جائیں جس سے اس وقت تک جب تک ناظرین اسے پسند کرتے رہیں گے اسکرین پر اجارہ داری بر قرار رکھیں گے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ اگر آپ ناظرین کے سامنے اچھے اور تاریخی شوز کو مختلف انداز میں پیش کرتے ہیں تو لوگوں کو بھی پسند آتا ہے۔

خیال رہے کہ ڈیلناز ایرانی کئے سارے سیریل کے ساتھ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کا جلوہ دیکھا چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ لی ان میں رہ رہی ہیں اور وہ ویسے ہی خوش ہیں اور فی الحال دوبارہ شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

(تصویریں انسٹا گرام)