Dengue outbreak in UP: 11 districts in the grip of killer viral feverتصویر سوشل میڈیا

لکھنؤ: مختلف ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق کورونا کے بعد ملک کی مختلف ریاستوں میں اب وائرل فیور اور ڈینگی بخار نے قہر ڈھانا شروع کر دیاہے۔ یوپی ، بہار ، مدھیہ پردیش میں ان دنوں اسپتال خالی نہیں ہیں۔ زیادہ بچے وائرل فیور کا شکار ہورہے ہیں۔ یوپی کے فیروزآباد میں اب تک پچپن افراد کی موت ہوچکی ہے جس میں زیادہ تر بچے ہیں۔ ایک دعوے کے مطابق یوپی میں اب تک سو کے قریب لوگ بخار میں مبتلا ہو کر لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

تقریبا ًپانچ سو افراد فیروز آباد کے اسپتال میں بھرتی ہیں۔ دیگر شہروں کا بھی یہی حال ہے۔ اتر پردیش کے ہی متھرا ، فیروز آباد اور بلندشہر کے بعد اب گوتم بدھ نگر ضلع میں بھی ڈینگی نے دستک دے دی ہے۔ اب تک چار بچوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے تاہم ان میں سے تین صحت مند ہو گئے ہیں۔ ڈینگی سے متاثرہ بچہ سیکٹر 30 چائلڈ پی جی آئی میں زیر علاج ہے۔ ملیریا اور ڈینگی کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیش نظر سی ایم او اور سی ایم ایس بھی الرٹ ہو گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہسپتال اور سی ایچ سی میں ڈینگو سمیت مختلف بیماریوں کے مریضوں کے لیے خصوصی وارڈ تیار کیے گئے ہیں۔مجموعی طور پر اترپردیش کے 11اضلاع ڈینگی بخار کی زد میں ہیں۔بہار میں بھی بڑی تیزی سے وائرل فیور اور ڈینگی بخار پھیل رہا ہے۔ مختلف ریاستیں اس نئی وباسے پریشان ہیں۔ انتظامیہ اور ریاستی حکومتوں کے لاکھ کوششوں کے باوجود اس پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ بیداری مہم چلائی جا رہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *