Deputy PM Afghanistan Abdul Ghani Baradar visits Turkeyتصویر سوشل میڈیا

کابل:افغانستان کے نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر نے اپنے دورہ ترکی کے دوران ترکی کے غیر ملکی اقتصادی رابطہ مرکز کے سربراہ نیل اولپاک اور دیگر ترک تاجروں سے ملاقات کی۔ برادر کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق ملاقات میں اقتصادیات، تجارت اور افغانستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم کے دفتر برائے اقتصادی امور کے بیان کے مطابق اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ افغانستان میں زراعت، توانائی کی پیداوار، بنیای ڈھانچوں، صنعت، مواصلات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی اچھی بنیادیں موجود ہیں۔

افغانستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز(اے سی سی آئی) کے رکن خانجان الوکوزئی نے کہا کہ اس ملاقات بات میں ترکی اور خانگی تاجر موجود تھے۔ ترک تاجروں نے خاص طور پر بجلی، کان کنی، زراعت، تعمیرات اور صحت کے شعبوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ دریں اثنابعض تاجروں کا کہنا تھا کہ تجارت اور برآمدات بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ افغانستان اور ترکی کے درمیان تجارتی چیلنجز کو حل کیا جائے۔

ایک تاجرسلمان راہا نے کہا کہ اگر امارت اسلامیہ افغانستان ترک سرمایہ کاروں کو راغب کر سکتی ہے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ہمیں معاشی ترقی کی طرف لے جائے گا اور مزید کام اور روزگار پیدا کرے گا، ایک ماہر اقتصادیات عبدالناصر راشتیا نے کہا کہ ترکی کے راستے افغانستان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ترکی کے دورے کے دوران ملا عبدالغنی برادر نے ترک وزیر خارجہ سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، علاقائی مواصلات، اقتصادی تعاون، مشترکہ تجارتی چیمبر کا قیام، فضائی راہداری کا افتتاح اور افغانستان میں ترک سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *