Deputy PM Hanafi Meets WFP director, discusses humanitarian situationتصویر سوشل میڈیا

کابل:طالبان کے نائب وزیراعظم برائے انتظامی امور عبدالسلام حنفی نے عالمی خوراک پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات کی اور کہا کہ پابندیاں افغانستان میں موجودہ مسائل کا حل نہیں ہیں۔ ڈبلیو ایف پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارل ا سکاؤ اور ان کے ساتھ آئے وفد کے ساتھ ملاقات میں نائب وزیر اعظم حنفی نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کی حکمراں حکومت پر پابندیاں برقرار رکھنے سے ملک میں انسانی ندگی کی صورتحال کو مزید بگاڑ دے گاجب کہ اس مشکل وقت میں مزید مدد کی ضرورت ہے۔

حنفی نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ نے عام معافی کا اعلان کیا، منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ پر پابندی عائد کی اور گلی کوچوں سے بھکاریوں کا صفایہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو افغانستان میں تمام شعبوں میں اپنے سہارا پروگرام چلانے چاہئیں۔ پابندیاں کوئی حل نہیں ہیں اور اس سے جنگ زدہ ملک میں انسانی صورتحال پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

لہذا عالمی برادری کو ہمدردی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور سخت پابندیاں عائد کرنے کی بجائے امارت اسلامیہ کے ساتھ بامعنی مذاکرات کا انتخاب کرنا چاہئے۔ دریں اثنا ڈبلیو ایف پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارل اسکاو¿ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی عالمی غذائی ایجنسی گزشتہ 60 سالوں سے مختلف شعبوں میں، بشمول خوراک کی حفاظت، غذائیت، انسانی امداد، ترقیاتی پروگرام وغیرہ میں افغانستان سے تعاون کر رہی ہے۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈبلیو ایف پی کا مقصد افغانستان کے لوگوں کے لیے مزید بین الاقوامی امداد اکٹھا کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *