چنڈی گڑھ:ہریانہ کے شہر روہتک کی سناریا جیل میں ریپ اور قتل معاملے کی سزا کاٹ رہے ڈیرا سچا سودا سربراہ رام رحیم کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔فی الحال میدانتا کے کورونا وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
انہوں نے گزشتہ دنوں طبیعت خراب کا حوالہ دیا تھا۔اس کے بعد اسے پی جی آئی روہتک میں داخل کرایا گیا تھا۔پی جی آئی کے ڈاکٹرس کے مشورے کے بعد ہی رام رحیم کو میدانتا میں لایا گیا جہاں پر جانچ کے بعد کورونا پازیٹو ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
سناریا جیل کے سپرنٹنڈنٹ سنیل سانگوان نے بتایا سنگھ کی حالت سے متعلق تمام ٹسٹ پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پی جی آئی ایم ایس) روہتک میں نہیں کیے جا سکے لہٰذا انہیں میدانتا منتقل رنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد انہیں سخت پولس پہرے میں میدانتا منتقل کر دیا گیا۔
