Despite sanctions Iranian oil tanker reaches Venezuelaتصویر سوشل میڈیا

تہران:(اے یو ایس)گذشتہ روز منظر عام پر آنے والی کارگو رپورٹ اور بحری جہازوں کی آمد و رفت سے متعلق معلومات کے مطابق ایک تیل ٹینکر تقریبا دس لاکھ بیرل ایرانی خام تیل لے کر پچھلے دنوں وینزویلا پہنچا۔ یہ تیل ملک میں سب سے بڑی آئل ریفائنری کے حوالے کیا جانا تھا۔متعلقہ دستاویز کے مطابق سیلفیا 1 نامی آئل ٹینکر پر ایرانی پرچم لگا ہوا تھا۔

یہ ٹینکر نیشنل ایرانین ٹینکر کمپنی کی ملکیت ہے۔ یہ آئل ٹینکر اتوار کے روز وینزویلا کی بندرگاہ اموائی کے نزدیک پہنچا تھا۔ اس علاقے کے قریب وینزویلا کی سب سے بڑی آئل ریفائنری بھی واقع ہے۔ اس کی تیل صاف کرنے کی یومیہ صلاحیت 6.45 لاکھ بیرل ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور وینزویلا نے کچھ عرصہ قبل اس بارٹر ایگریمنٹ میں توسیع کی تھی جس پر گذشتہ برس دستخط کیے گئے۔ جنوبی امریکا میں واقع وینزویلا کو فوری طور پر ایندھن کی پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہے تا کہ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے ایک اور بحران سے بچا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *