نئی دہلی: بالی ووڈ ادااکارہ دیا مرزا نے ،جنہوں نے گزشتہ سال اپنے شوہر ساہل سانگا کے ساتھ دوستی اور شادی کے 11برس ایک ساتھ گزارنے کے بعد علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کر کےسب کو حیران کر دیا تھا ممبئی ممر ر کو دیئے انٹرویو میں بتایا کہ ’ انہیں یہ درد جھیلنے کی طاقت اپنے والدین سے ملی ہے ۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ میراپیشہ مجھے افسردہ رہنے کی اجازت نہیں دیتا ، اب علیحدگی کا درد جھیلنے کی طاقت بھی مجھے میرے والدین سے ملی ہے جو 34سال پہلے الگ ہو گئے تھے ، تو جب میں چار سال کی عمر میں وہ درد جھیل سکتی ہوں تو 37برس کی عمر میں نہ جھیل پاؤں ، اس کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
دیا مرزا نے مزید کہا کہ ’ اب کسی سے الگ ہونے کا فیصلہ بڑا ضرور ہوتا لیکن ضرورت پڑنے پر وہ لینا تو پڑتا ہی ہے ۔
اداکارہ کے مطابق آج کے دور میں لوگ ایسے فیصلے لینے سے ڈرتے نہیں ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ یہ چھوٹی بات ہے اور جلد ہی یہ وقت بھی گزر جائے گا۔
دیا مرزا نے آگے کہا کہ ، انہیں اپنے فیصلے کا کوئی افسوس نہیں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مجھے اب کوئی شکایت نہیں ہے ، میں 14سال کی عمر سے دھیان لگا رہی ہوں ، میری ہر صبح خوبصورت باغیچوں میں گزرتی ہے، میرا گھر بھی ہریالی سے بھرپور ہے ، باہر کی دنیا میں تو کتنا غصہ ہے ، میڈیا میں کتنا غصہ دکھتا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے دیا مرزا جلد ہی فلمسا ز انوبھوسنہا کی فلم ’ تھپڑ‘ میں تاپسی پنو کے ساتھ فلمی پردے پر نظر آئیں گی۔