DIC Shopian organises Mehfil-e-Mushaira, special cultural programmeتصویر سوشل میڈیا

سری نگر: ضلع انفارمیشن سنٹر شوپیاں نے اتوار کے روز یہاںشوپیان کے کتھاہلن میں آزاد کلچرل سوسائٹی تھیرن کنڈی کیلر کے تعاون سے ایک روزہ محفل مشاعرہ اور خصوصی ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شوپیاں شوکت احمد خان جو مہمان خصوصی تھے ، نے کشمیری ثقافت اور ادب کو فروغ دینے کے لئے شاعروں اور ادیبوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی شراکت نہ صرف کشمیری ثقافت کو فروغ دیتی ہے بلکہ مقامی روایت اور رواج کو بھی فروغ دیتی ہے۔خان نے کہا ، “ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ نوجوان اور باصلاحیت نوجوانوں تک ہماری رسائی ہو اور انہیں ثقافتی ورثے کو جاننے اور اپنانے میں شامل کیا جا جو ہمارے آباو اجداد کا ایک تحفہ ہے۔”ڈی آئی او نے کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد ہونے چاہیں تاکہ ہ ادبی اور تخلیقی سرگرمیوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا ہو سکے اور اس سے ثقافتی ورثے کو بھی فائدہ ملے گا۔پروگرام کی صدارت مہراجدین تنہا ، عبد العزیز لون ، فقیر گلسواب اور آزاد کلچرل سوسائٹی کے صدر تھیرین کانڈی کیلر شوپیاں نے کی۔

پروگرام کی نظامت محمد امین نشاط نے کی۔مشاعرہ میں کل 20 شعرا نے شرکت کی جن میں بشیر احمد پروانہ ، محمد امین نشاط ، غلام احمد شوکین ، عبد الخالق خاکسار ، غلام حسن ، واصف نذیر ، احمد دلدار ، ثاقب فہیم و دیگر شامل تھے۔اس سے قبل عبدالرشید خان اور ان کی پارٹی کی جانب سے ایک خصوصی ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ابلینہ جان ، تفافل بشیر اور دیگر نے نعت خوانی کی۔بعدازاں آزاد کلچرل سوسائٹی کے صدر بشیر احمد پروانہ نے اس طرح کی تقاریب کے انعقادپر ضلعی انفارمیشن سنٹر شوپیان کے تعاون کے لئے بھر پور تعریف کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *