Directives for better healthعلامتی تصویر سوشل میڈیا

حکیم احمدحسین اتحادی

تندرستی ہزارنعمت ہے صحت مندجسم صحت منددماغ ہوتا ہے اس لئے اچھی صحت کے لئے درج ذیل ہدایات اورپرہیزپرعمل کیجئے اوربیماریوں سے دوررہیں اورصحت مندوتوانازندگی گزاریں۔ اچھی صحت کے لئے حیوانات سے حاصل ہونے والی اشیا ءکم سے کم استعمال کریں۔ چربی لگا گوشت بہت کم کھائیں۔ دخانی عمل سے پکائی ہوئی غذا /فاسٹ فوڈبالکل نہ کھائیں۔ یادرکھیں کہ لحمیات کا زیادہ استعمال صحت کے لئے مضر ہے۔ روزانہ ایک پیالہ دہی کا استعمال صحت کے لئے بہت مفید ہے دہی کی لسی استعمال کریں۔ زیادہ ٹھنڈے مشروبات نہ پئیں۔ پھل اور ترکاریاں ہمیشہ تازہ استعمال کریں۔ کھانے سے پہلے انہیں اچھی طرح دھولیں۔ المونیم سے بنے ہوئے برتنوں میں کھانا ہرگز نہ پکائیں۔
غذا میں لہسن اور پیاز کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ لہسن اورپیازبہترین قدرتی اینٹی بائیوٹک ہیں جوامراض سے بچاتے ہیں۔ کھاناکھانے کے دوران مختلف نوعیت کی غذاؤں کو مکس کرکے نہ کھائیں۔ پہلے ایک قسم کا کھانا کھالیںپھر دوسری قسم کے کھانے کو کھائیں۔ ایک دن میںدووقت ایک ناشتہ(سحری) اور نماز مغرب کے بعد کھانااچھی صحت کے لئے بہترین اصول ہے۔ حیاتین بی 17کی حامل غذاؤں مثلاًالسی ،انناس،لیموں،شلجم ،چقندر،،سیب،آڑو،انگور،تربوز،اسٹابری،چیری،خوبانی،شہتوت،جامن،پیلی شملہ مرچ،ناشپاتی،پیلاآلو،پیلے ٹماٹر،مکئی، کو کھانے میں ضرور شریک کریں یہ غذائیں قوت مدافعت کوبڑھاتی ہیں اورکینسرسے بچاتی ہیں اس کے علاوہ کروناوائرس کے مقابل جسم کے مدافعتی نظام یعنی امیون سسٹم کو مضبوط بناتی ہیں۔
خوبانی کے بیج (مغز)میں کثیرمقدارمیں وٹامن بی 17پایاجاتا ہے۔ تمام پیلی سبزیاں اورپھل وٹامن بی 17کاخزانہ ہیںاسی طرح اگر آپ کے معالج نے کوئی حیاتین تجویز کی ہو تو اسے غذا میں شامل کرنا نہ بھولیں۔ وٹامن بی 17کینسرکاخاتمہ کرتا ہے اوروبائی امراض میں سب سے تیزاثر ہوتاہے۔ چائے اور کافی دونوں کا استعمال مضر صحت ہے لیکن اگر مجبوری ہو تو کافی کی بجائے خالص دودھ کی چائے پئیں۔ مرچوں اور رائی کے زیادہ استعمال سے پرہیز کریں۔ مصنوعی طریقہ سے تیار کردہ خوشبویات،باڈی اسپرے، کریمیں اور پالش وغیرہ جسم پر لگانے سے پرہیز کریں۔ ایسی کیمیائی اشیاءکو اپنے قریب نہ رکھیں جو پینٹ یا پالش کو پتلا کرنے یا مختلف قسم کے دھبوں کو صاف کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہیں۔ تمباکو کا کسی بھی شکل میں استعمال نہ کریں۔
سگریٹ پیتے ہوئے لوگوں سے دور رہنے کی کوشش کریں کیونکہ اس کا دھواں آپ کے لئے بھی اتنا ہی نقصان دہ ہوگا جتنا کہ سگریٹ پینے والے کے لئے مضرصحت ہوتاہے۔ ہمیشہ ابلا ہوا نیم گرم پانی پیجئے صبح کے وقت نہارمنہ نیم گرم پانی معدہ انتڑیوں کی صفائی،شوگر،جگرکے امراض اورخواتین کے وزن کوکم کرنے کے علاوہ پیریڈکی خرابی کودورکرتاہے۔ روزانہ چہل قدمی کریں اور جب بھی ممکن ہو پندرہ بیس منٹ ورزش کریں۔ ان غذاؤں کے استعمال سے اجتناب کریں جن کی تیاری میں مصنوعی رنگ/فوڈکلر استعمال کئے گئے ہوں۔
اپناوزن کم کریں۔ موٹاپا امراض دل،شوگر اور سرطان کا معاون ہوسکتا ہے۔ سالانہ طبی معائنہ ضرور کروائیں۔ اپنے آپ کو خوش رکھنے کی کوشش کریں۔ اپنی سوچ کو مثبت بنائیں مختلف قسم کے ذہنی دباؤ یا تناؤ کی کیفیات سے آزاد رہنے کی کوشش کریں۔ مختلف قسم کی ترکاریوں کے تازہ تازہ نکالے ہوئے جوس زیادہ مقدار میں پیئے جائیں ، مثلاً گاجر اور چقندر وغیرہ۔ ہم ان اصول پر عمل کرکے صحت وتندرستی والی زندگی گزارسکتے ہیں۔
ای میل:ahi317@gmail.com
نوٹ : حکیم احمدحسین اتحادی نیشنل کونسل فار طب (وزارت صحت) حکومت پاکستان کے گولڈمیڈلسٹ مستندطبیب ہیں ۔نزدمارکیٹ کمیٹی عبدالحکیم شہرمیں مطب الحسین پر مریض چیک کرتے ہیں)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *