نئی دہلی: رواں سال دسمبر میں اپنی شادی کے حوالے سے موضوع بحث بنے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے رشتوں پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کے والد اور بالی ووڈ کے مشہور فلمساز مہیش بھٹ نے کہاکہ ’ یقینا وہ دونوں ( عالیہ اور رنبیر) ایک دوسرے سے عشق کرتے ہیں۔

مہیش بھٹ نے مزید کہا کہ ’ رنبیر کپور ایک اچھا لڑکا ہے اور مجھے رنبیر پسند ہے ، وہ اپنے رشتے کے لئے کیا کرتے ہیں اب یہ انہیں خود دیکھنا ہوگا ۔ قابل غور ہو کہ مہیش بھٹ کے اس بیان سے یہ صاف ہو گیا ہے کہ رنبیر اور عالیہ دنوں تعلقات میں ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عالیہ بھٹ سے رنبیر کپو رکے ساتھ شادی کو لیکر سوال کیا گیا تھا تب انہوں ہنستے ہوئے کہا تھا کہ مجھے نہیں معلوم ابھی کیا افواہ اڑ رہی ہے ،مجھے لگتا ہے کہ ہر 3ہفتے میں کوئی نہ کوئی نئی تاریخ سامنے آجاتی ہے ، مجھے یہ بہت دلسچپ لگتا ہے ۔

ان دنوں کی پیشہ ور زندگی کے بات کریں تو رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ عنقریب میں ہی فلم ’ براہمستر‘ میں ایک ساتھ فلمی پردے پر نظر آئیں گے ، اس فلم کو ایان مکھرجی نے ہدایت کی ہے اور اسے کرن جوہر نے پروڈیوس کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *