نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈکون کا طلباءکے سپورٹ کے لئے جے این یو جانے پر تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا تاہم اب ان کی فلم ’چھپاک‘ کی ڈائریکٹر میگھناگلزا نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ہمیں ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں فرق کرنا آنا چاہئے۔
خیال رہے کہ دپیکا کا جے این یو جانے کو ان کی ریلیز ہوئی فلم ’ چھپاک‘ کی تشہیر کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا گیا تھا۔
نیوز ایجنسی پی ٹی آئی سے دپیکا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میگھناگلزار نے کہا کہ ہمیں پرسنل اور پروفیسنل لائف میں فرق آنا چاہئے، کوئی اپنی ذاتی زندگی میں کیا کرتا ہے اور کوئی پروفیشنل فرنٹ پر اپنی فلمی دنیا میں کیا کر رہا ہے انہیں الگ الگ کر کے دیکھنا چاہئے۔
انٹرویو میں مزید بات کرتے ہوئے میگھنا نے کہا کہ ’ جب وہ ذاتی اور پروفیشنل فرنٹ پر ہو رہی چیزوں کو الگ دیکھنے کی کوشش کریں تو میں چاہوں گی کہ کوئی بات کو اس طرف موڑ دیں جس مدعے پر ہم نے فلم بنائی تھی اور وہ کیا چیز تھی جسے ہم روشنی میں لانے کی کوشش کر رہے تھے، مجھے لگتا ہے کہ وہ زیادہ اہم ہے ۔
واضح رہے کہ دپیکا کی فلم ’ چھپاک‘ ایک ایسڈ حملے سے متاثر ہ لڑکی کی کہانی پر مبنی ہے ۔ 10 جنوری کو ریلیز ہوئی فلم باکس آفس پر کافی اچھا مظاہرہ کر رہی ہے۔