نئی دہلی: جلد ہی فلم ’ ملنگ ‘ میں اداکار آدتیہ رائے کپور کے ہمراہ جلوہ گر ہونے والی اداکارہ دشا پٹانی کا کہنا ہے کہ میں نے جو کچھ بھی کیا ہے ،مجھے نہیں لگتا کہ میں ابھی تک کامیاب ہوں۔
حال ہی میں دیئے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ ادکارہ دشاپٹانی کا کہنا تھا کہ میں خوش ہوں کہ میرے پاس کافی کام ہیں اور میں سبھی میں بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہوں، میں اس کا کریڈیٹ اپنے والدین کو دیتی ہوں، اگر اس رات جب میں مستقبل کے حوالے سے فیصلہ لینے میں الجھن کا شکار تھی ، میر ی ماں نے میری حمایت نہیں کی ہوتی تو شائد میں آج یہاں تک نہیں پہنچ پاتی۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے اس پیشے میں آگے بڑھنے کے لئے انہوں نے میری حوصلہ افزائی کی، میں نے جو کچھ بھی کیا ہے ، مجھے نہیں لگتا کہ میں ابھی تک کامیاب ہوں۔
انٹرویو میں آگے بات کرتے ہوئے دشا پٹانی نے کہا کہ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے ، مجھے لگتا کہ اس پورے سفر کے دوران ، میں خوش قسمت رہی کہ ایسے لوگوں سے ملی جو ہمیشہ مددگار رہے ہیں ،میرا پریوار مجھے فلموں کے بارے میں صلاح نہیں دیتا ہے اور نہ ہی میں انہیں تناؤ دینا چاہتی ہوں، لیکن وہ میرے ہر کام میں میرے ساتھ ہیں، میں اپنے فیصلوں سے محتاط بھی ہوں کیونکہ میں اپنی ذمہداری سہی طریقے سے نبھانا چاہتی ہوں۔
فلم ’ ملنگ‘ 7فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
(تصویریں انسٹا گرام )