Do not pull us into politics, we have no backdoor contacts with any one : says DG ISPRتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:(اے یو ایس ) ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی دہشت گرد تنظیم کے کوئی منظم ٹھکانے موجود نہیں ہیں۔ داعش سے متعلق ڈوزیئر اقوام متحدہ کو فراہم کریں گے۔

پیر کو راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں داعش کے ونگ کو سپورٹ کیا جا رہا ہے۔ تاہم پاکستان میں داعش کا زیادہ وجود نہیں ہے، صرف نام استعمال کرکے خوف پھیلایا جا رہا ہے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان نے الزام عائد کیا کہ غیر ملکی قوتیں داعش کو پاکستان میں قدم جمانے کے لیے مدد کر رہی ہیں۔ملک کی سیاسی صورتِ حال سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں فوجی ترجمان نے واضح کیا کہ فوج کے کسی سے کوئی بیک ڈور روابط نہیں ہیں۔

سیاسی معاملات میں فوج مداخلت نہیں کرتی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے بیانات پر تشویش اپنی جگہ ہے، جس نوعیت کے الزامات لگائے جا رہے ہیں ایسا کرنا اچھی بات نہیں ہے۔ فوج سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتی اور نہ ہی اسے ایسے معاملات میں گھسیٹنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ لانگ مارچ کی راولپنڈی آنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ اگر مولانا فضل الرحمٰن راولپنڈی آتے ہیں تو انہیں چائے پانی پلائیں گے۔پاک امریکہ تعلقات پر ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات پر زیادہ بات نہیں کروں گا یہ دفترخارجہ کی ڈومین ہے تاہم ملٹری ٹو ملٹری روابط میں ہماری سوچ مثبت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *