Doha-Shiraz flight lands in Isfahan Airportتصویر سوشل میڈیا

تہران : نہایت خراب موسم سے دوچا ہوجانے کے بعد دوحہ۔ شیراز پرواز کو اصفہان کے بین الاقوامی شہید بہشتی ہوائی اڈے پر ہنگامی حالات میں اتنا پڑا۔

اصفہان انٹرنیشنل شہید بہشتی ایر پورٹ کے شعبہ رابطہ عامہ کے سربراہ محمد حسین عمادی نے ایرنا کو بتایا کہ قطر کے داالخلافہ دوحہ سے شیراز جانے والی قطر ایرویز کی پرواز نمبر 479کو شیراز میں خراب موسم کے باعث صبح چار بج کر 20منٹ پر اصفہان کے بین الاقوامی شہید بہشتی ایر پورٹ پر لینڈ کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ موسم ٹھیک اور مطلع صاف ہونے کے بعد صبح 6 بجے یہ طیارہ اپنی منزل کی جانب پرواز کر گیا۔اصفہان بین الاقوامی شہید بہشتی ایر پورٹ ملک کے عین قلب میں واقع ہے اور ملک میں دیگر ہوائی اڈوں کی معاونت کرتا رہتا ہے اور ایک سال میں کئی ہنگامی لینڈنگز کی میزبانی کر چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *