Donald Trump Jr shows Jammu and Kashmir as separate from India in mapتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن(اے یوایس) امریکی صدارتی الیکشن میں ووٹنگ ختم ہو گئی۔ اس درمیان ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ جونئیر نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک متنازعہ نقشہ پوسٹ کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر نے دنیا کے نقشے میں جو بائیڈن اور اپنے والد ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ملکوں کو لال اور نیلے رنگ میں بانٹا ہے۔ نقشے میں ہندستان کو اپنے والد کے مخالف امیدوار جو بائیڈن کا حامی ملک بتایا گیا ہے۔

حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس نقشے میں کشمیر کو پڑوسی ملک پاکستان کا حصہ کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ڈونلڈ جونئیر نے امریکہ میں صدارتی انتخابات کی ووٹنگ کے دوران اس نقشے کو ٹویٹ کیا ہے۔ اس میں ٹرمپ کو حمایت دینے والے ملکوں کو لال اور بائیڈن کے حامی ملکوں کو نیلے رنگ سے دکھایا ہے۔ نقشے میں پاکستان اور روس کو ڈونلڈ ٹرمپ کا حامی ملک بتایا گیا ہے جبکہ ہندستان کو جو بائیڈن کا۔

نقشے میں ہندستان کے علاوہ چین، میکسیکو اور لائبیریا کو بھی جو بائیڈن کو حمایت دینے والے ملک بتائے گئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر سے پہلے خود ٹرمپ ہندستان کے خلاف بیان دے چکے ہیں۔ ٹرمپ نے جو بائیڈن کے ساتھ ایک صدراتی مباحثے میں ماحولیات کے مسئلے کو لے کر ہندستان پر نشانہ سادھا تھا۔ مباحثے کے دوران ٹرمپ نے ماحولیاتی تبدیلی میں خراب ہوا کے معیار کو لے کر چین اور روس کے علاوہ ہندستان کو ذمہ دار بتایا تھا۔

اب تازہ واقعہ میں ڈونلڈ جونئیر نے ایک ایسا نقشہ شئیر کیا جس میں کشمیر وادی کو پاکستان کا حصہ بتایا گیا ہے۔دوسری طرف، چین سے جاری تعطل کے درمیان امریکہ اب تک ہندستان کی حمایت کرتا آیا ہے۔ لداخ تنازعہ کو لے کر امریکہ ہمیشہ ہی ہندستان کے ساتھ کھڑے ہونے کی بات کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *