Donald Trump's aide Steve Bannon agrees to testify at Capitol riot hearingتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یو ایس ) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق معتمد اور معاون اسٹیو بینن نے امریکی دارالحکومت میں 6 جنوری 2020 کو ہونے والے فساد کی تحقیق کرنے والے کانگریس کے پینل کو بتایا ہے کہ وہ اس حوالے سے گواہی دینے کے لیے تیار ہیں۔خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسٹیو بینن کے وکیل رابرٹ کوسٹیلو نے کمیٹی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ٹرمپ کے سابق معاون کانگریس کی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہیں۔

بینن دائیں بازو کے میڈیا میں نمایاں مقام رکھتے ہیں اور 2017 میں ڈونلڈ ٹرمپ کے چیف اسٹریٹجسٹ کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔بینن پر گواہی نہ دینے یا دستاویز چھپانے کے الزامات میں 18 جولائی کو مقدمے کی کارروائی شروع ہونے والی ہے۔بینن کے وکیل کے خط کے مطابق وہ عوامی طور پر اپنی گواہی دینے کو تیار ہیں۔کمیٹی میں موجود ایک ڈیموکریٹ رکن زوئی لوفگرین نے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ عام طور پر کمیٹی بند کمروں میں ایسی گواہی سنتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *