نئی دہلی: ہندی سنیما کی معروف اداکارہ نینا گپتا ان دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ’ سچ کہوں تو‘ کے نام سے ایک ویب سریز کی وجہ سے کافی سرخیوں میں ہیں، جس میں وہ اپنی ذاتی زندگی سے وابستہ واقعوں کا ذکر اپنے مداحوں سے شیئر کرتی ہیں، ساتھ ہی وہ اپنے مشورے بھی دیتی ہیں۔
حال ہی میں اپنے انسٹا گرام سریز ’ سچ کہوں تو‘ کے ایک ویڈیو میں نینا گپتاکا کہنا تھا کہ ’ سچ کہوں تو میںآپ کو کچھ ایسے ڈئیلاگ سناؤں گی جو آپ اکثر سنتے رہتے ہیں یا آپ نے سنے ہیں’ ”اس نے بتایا کہ وہ اور اس کی بیوی ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے ہیں اور وہ جلد الگ ہو جائیں گے“۔
معروف اداکارہ نینا مزید کہتی ہیں کہ ایسے میں آپ ایک شادی شدہ شخص سے عشق کر بیٹھتی ہیں ، آپ اس سے اپنی اہلیہ سے الگ ہونے کو کہتی ہیں اور وہ کہتا ہے کہ نہیں نہیں ۔۔ ۔ بچے ہیں ، چلنے دیتے ہیں ، دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ’ آپ کو اس سے بڑی امیدیں ہو جاتی ہیں ،آپ کہتی ہیں کہ اس کے ساتھ ہالی ڈے پر بھی جانا ہے ،اس کو پریشانی ہوتی ہے کیونکہ کیا کہہ کر جائے گا گھر پر ، پھر وہ جھوٹ بولتا ہے ، پھر آپ کہتی ہیں کہ مجھے اس کے ساتھ رہنا ہے۔، آپ ا س پر دباؤ ڈالتی ہیں تو ہوٹل یا کسی جگہ تلاش کر آپ کو اپنے ساتھ رکھ کر رات گزارتا ہے۔
نینا گپتا نے کہا ’ بعد میں آپ ا سکے ساتھ زیادہ رہنا چا ہتی ہیں اور آپ اس سے شادی کرنا چا ہیں اس پر دباؤ بنائیں کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے دے تو وہ کہتا ہے کہ تھوڑا انتظار کرو ، اتنا آسان نہیں ہوتا ہے ، پر اپرٹی ہے ، بینک اکاؤنٹس ہیں بہت چیزیں ہوتی ہیں۔ جس پریشانی اور فرسٹریشن ہونے لگتی ہے،کئی بار دفعہ آپ کے ذہن میں یہ بھی ہوتا ہے کہ ا سکی بیوی کو فون کر کے بتا دیتی ہوں کہ وہ ایسا ہے ، آخر میں سب اتنا پیچیدہ ہوجاتا ہے کہ وہ بھی سوچتا ہے کہ مجھے اتنی پیچیدگی میں نہیں پڑنا ۔
ادکارہ نے کہا کہ وہ آپ کو اپنی زندگی سے نکل جانے کہتا ہے ، تو سچ کہوں تو ، کبھی بھی کسی شادی شدہ شخصکے ساتھ پیار میں نہیں پڑنا چاہئے۔
کیونکہ یہ میرا تجربہ ہے ۔ ا سلئے میں آپ سب سے کہہ رہی ہوں ، کوشش کریں کہ شادی شدہ شخص سے پیار کرنے کے جھمیلے میں نہ پڑیں۔