نئی دہلی: حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’ دبنگ 3‘ کی کامیابی کے بعد بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ ’ ہیروزم‘ کبھی ختم نہیں ہوگا ۔
وانٹیڈ،کک، بھارت، اور دبنگ جیسی فلموں سے غیر معمولی اداکار کی تصویر بنانے والے سلمان خان نے مزید کہا کہ ’ میرا خیال ہے کہ مداح جب سنیما گھر میں جائیں تو وہ خوش ہو کر باہر آئیں ، فلمیں کرنے کا یہ میرا فنڈا ہے ، مجھے نہیں لگتا کہ ہیروز کبھی نہیں مرنے والا ہے۔
سلمان خان نے مزید کہا کہ یہ کبھی نہیں ختم ہوگا،کبھی کبھی ایسا لگے گا کہ ہیرو کو بہت زیادہ بڑھا چڑھا کر دکھایا جا رہا ہے تو آپ اس کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،کامل توازن لانا بہت مشکل ہے ، میںبہت خوش قسمت ہوں کہ میں ایسا کر پاتا ہوں۔
اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ میں خود فلموں کا بہت بڑا مداح ہوں، ہم فلموں کے پوسٹر دیکھ کر طے کرتے ہیں کہ ہمیں فلم دیکھنی ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج ہمارے پاس ٹریلر ہیں اور لوگ ٹریلر پسند آنے پر ہی فلم دیکھنے کا فیصلہ کرتے ہیں ، میں جب بھی فلم دیکھ کر سنیما گھر سے باہر آتا تھا تو میں ویسا ہیہیرو بننا چاہتا تھا ، اور اچھا محسوس کرتا تھا ۔
خیال رہے کہ رواں ماہ 20 جنوری کو ریلیز ہو ئی سلمان خان کی فلم دبنگ 3نے باکس آفس پر بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک 114کروڑ روپے سے زائد کی آمدن کر لی ہے۔ اس فلم میں سلمان خان کے علاوہ اداکارہ سوناکشی سنہا او ادکارہ سائیں منجریکر اور تمل فلموں کے سپر اسٹار کیچا سودیپ اہم کردار میں ہیں۔