Dr Shafiq Islahi of Delhi has been awarded the Falah RWA Lifetime Achievement Awardفائل فوٹو

نئی دہلی: یہاں گذشتہ روز کوویڈ 19-میں نہایت جانفشانی اور تن من دھن سے عوام کی خدمت کرنے والے ڈاکٹروں کو اعزازات سے نوازا گیا۔

آر ڈبلیو اے فلاح محلہ کشن گنج آزاد مارکیٹ کے زیر اہتمام زہرہ گرلز اسکول میں منعقد ایک تقسیم انعامات تقریب میں جس میں ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ دسویں اور بارھویں جماعت میں اعلیٰ نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلبا و طالبات اور حفاظ اور عالم کے سند یافتگان کوبھی شیلڈ اور ٹرافی سے نوازا گیا۔

علاقہ کی مشہور و معروف بزرگ شخصیت ڈاکٹر شفیق اصلاحی کو ان کی45سالہ طبی خدمات کے ساتھ سماجی ، فلاحی و اصلاحی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔کورونا وائرس وبا کے دوران خدمات انجام دینے والے داکٹرز میں دیگر ڈاکٹرز میں ڈاکٹر صاحب عالم اور ڈاکٹر نعیم انصاری ہیں۔ وہ یہ ایوارڈ پانے والی علاقہ کی پہلی شخصیت ہیں۔

فلاح کی ٹیم کے عہدیداران حسین احمد، علی ضمیر، فیصل انوار، صہیب معراج، شیراز احمد، فیصل نواب، عبد الرحمٰن شہزادہ اور سید افضل حسین فیصل نے مشترکہ طور پر ڈاکٹر شفیق اصلاحی کو سپاسنامہ اورسند اعتراف سے سرفراز کیا۔

جبکہ علاقہ کے طالب علموں کے زمرے میں محمد حمزہ کو بارھویں کلاس میں امتیازی نمبروں سے کامیاب ہونے والے طلبا میں اول رینک حاصل کرنے پر ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔

اس موقع پر علاقہ کے سرکردہ لوگوں نے فلاح آر ڈبلیو اے کی اس کاوش کو خوب سراہا اور کہا کہ اس سے علاقہ کے بچوں میں امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے کا جوش و جذبہ پیدا ہو گا۔اور جن بچوں کو انعامات سے سرفراز کیا گیا ہے اس سے ان بچوں کی ہی نہیں بلکہ ان کے والدین کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔اور وہ اپنے ان ہونہار بچوں کو اعلیٰ تعلیم یافتہ بنانے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *