Drishti Rajkhowa-led ULFA team underwent training in Pakistanتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی:سیکیورٹی افسران نے بتایا کہ حال ہی میںپولیس کے سامنے ہتھیار ڈالنے والی ڈپٹی کمانڈر ان چیف درشٹی راجخواکی سربراہی میں الفا کی 7 رکنی ٹیم کو پاکستان میں دھماکہ خیز مواد کی تربیت دی گئی تھی۔

درشٹی اور ٹیم کے دیگر ممبران نے 2005 میں پشاور میں افغانستان کی سرحد پر واقع ایک مقام پر تربیت
حاصل کی۔آسام ٹربیون نے سکیورٹی افسران کے حوالے سے بتایا کہ اس گروپ کو آر پی جی اور آئی ای ڈی میں تربیت دی گئی تھی۔ پاکستانی ایجنسیوں نے 7رکنی گروپ کے لئے جعلی پاسپورٹ کا انتظام کیا تھا۔ درشٹی کے پاسپورٹ پر شیلانگ کے نامعلوم رہائشی شخص کا نام تھا۔ تربیت 2 ماہ کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق ، ہتھیار ڈالنے والے الفا لیڈر نے تفتیش کے دوران پولیس کے سامنے اس کا انکشاف کیا تھا۔ان 7 رکنی گروپ میں سے2 کا تریپورہ میں سرگرم باغی گروپ سے تعلق تھا۔اطلاعات کے مطابق ، الفا کے کم از کم 4 گروپوں کو افغانستان- پاکستان سرحدپر تربیت دی گئی تھی۔

گولپارہ کے رنگ جولی کی رہائشی 50 سالہ درشٹی نے میگھالیہ میں جنوبی مغربی گارو پہاڑی پولیس کے سامنے4 دیگر کارکنوں کے ساتھ ہتھیار ڈال دیئے تھے۔1988 میں اس تنظیم میں شامل ہونے سے قبل بھی وہ الفا بیچ کی ممبرتھی جس نے میانمار میں 7ماہ کی لمبی تربیت حاصل کی تھی۔4 دیگر کیڈروں میں سے صرف راہل ہزاریکا عرف لادن اسوم موران ہی تربیت یافتہ کیڈر ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہتھیار ڈالنے والے کیڈروں میں سے ایک، مٹن اسوم بنگلہ دیش کا رہائشی ہے۔25سالہ مٹون عرف رنگیلا پڑوسی ملک کے ضلع شیر پور کے گجنی کا رہائشی ہے۔وہ درشٹی راجخواکے قریبی ساتھیوں میں سے ایک ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *