Dubai's builder Nakheel gets $4.6 billion funding for new waterfront projectsتصویر سوشل میڈیا

ابوظہبی:(اے یو ایس ) ریاستی انتظام میں کام کرنے والی ڈویلپر کمپنی نخیل مزید 4 ارب 60 کروڑ ڈالر کی ملنے والی خطیر رقم سے اپنے نئے منصوبوں کو تیز کرے گی۔ تین بنکوں کے سنڈیکیٹ کی طرف سے یہ خطیر رقم نخیل کی کارکردگی اور اس کے منصوبوں کی کامیابی پر اعتماد کا اظہار ہے۔’نخیل’ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فنانسنگ تین بنکوں کے ایک سنڈیکیٹ کی طرف سے کی گئی ہے۔ ان بنکوں میں ‘امارات دبئی الوطنی ‘، ‘بنک المشرق’ اور ‘بنک دوبئی الاسلامی’ شامل ہیں۔اس فنانسنگ کی مدد سے ‘نخیل ‘ کے لیے دبئی میں کھجور کی شکل کے تعمیراتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنا ممکن ہو جائے گا، یہ تمام منصوبے سمندر کے اندر جزیروں کی صورت میں ڈویلپ کیے جارہے ہیں۔

انہی منصوبوں میں سے ایک ‘ دبئی آئی لینڈ ‘ کے نام سے ہے جو پراپرٹی مارکیٹ میں ہر دلعزیز منصوبہ ہے۔ بنکوں کے سنڈیکیٹ کی طرف سے دی جانے والی رقم 3 ارب ڈالر کی رقم فنانسنگ فنڈ کی صورت ہے اور ایک ارب چونسٹھ کروڑ کی رقم اضافی فنڈ کے طور پر ہے۔نخیل کو 2009 اور 2010 کے دوران کافی خسارے کا سمان کرنا پڑا تھا۔ اس کی وجہ دوبئی میں پراپرٹی مارکیٹ کا بری طرح گر جانا تھا۔ بعد ازاں کورونا کی وبا کے دنوں میں ساحلی جائیدادوں کی طلب میں اضافہ ہو نے لگا تو نخیل نے اس جانب پیش رفت کی۔اب نخیل ایک اور آئی لینڈ ڈویلپ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ یہ بھی ایک انسانی ساختہ مصنوعی جزیرہ ہو گا۔ پہلے اسے دیرہ آئی لینڈ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ یہ بنیادی طور پر پانچ آئی لینڈز پر مشتمل ہے جو مجموعی طور پر 17 مربع کلو میٹر تک پھیلے علاقے پر محیط ہے۔’ نخیل ‘ کے ترجمان نے نے اس بارے میں کہا ہے نئی ملنے والی رقم ‘ نخیل کی مالی پوزیشن کو مضبوط کرے گی ، فیصلہ بنکوں کے نخیل پپر اعتماد کا بھی مظہر ہے۔

دوبئی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ اور مشرق وسطیٰ میں سیاحت کے لیے ایک مرکز کے طور پر اہم ہے۔ اس میں اضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا جاب دنیا میں کورونا کی وجہ سے کاروبار سکڑ رہے تھے مگر دوبئی حکومت نے اپنی معیشت اور ائیر پورٹس کو کھلا رکھنے کی کامیاب حکمت عملی اپنائی۔’ بیٹر ہومز ‘ کسلٹنسی کی جولائی میں سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق ‘ رواں سال کی پہلی ششماہی میں رئیل اسٹیٹ بزنس میں ساٹھ فیصد ترقی ہوئی۔ جبکہ جائیدادیں قیمتوں میں 85 فیصد کے اضافے کے ساتھ فروخت ہوئیں۔ نخیل کے تیار کردہ رہائشی منصوبے میں ایک ‘ولا’ 82،36 ملین ڈالر تک چلا گیا۔ امارات میں رہائشی جائیدادوں کی قیمتوں ہمیشہ کے مقابلے میں بہت زیادہ رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *