نئی دہلی: بالی ووڈ فلم ’ زویا فیکٹر ‘میں نظر آنے والے ساؤتھ انڈسٹری کے سپر اسٹار دلکر سلمان نے انکشاف کیاہے کہ وہ فلموں میں فحش مناظرکرتے وقت میرے ہاتھ لرز اٹھتے ہیں ۔

ایکشن سے لے کر عشقیہ مناظر کو بہترین انداز میں پردے پر نبھانے والے اداکار دلکر سلمان نے حال ہی میں ایک چیٹ شو میں حصہ لیتے ہوئے اداکار سلمان نے مزید کہا کہ ’ ایسے وقت پر شوٹ کرتے ہوئے میں ہمیشہ ہاتھوں کو ہیروئن کے بالوں کے پیچھے چھپا دیتا ہوں، مجھے حقیقی زندگی میں بھی پیار ہے ، لیکن اصل زندگی میں یہ آسان ہوتا ہے کیونکہ سامنے والے شخص سے آپ واقف ہوتے ہیں، میں اپنی اہلیہ ، ماں اوربہن سے واقف ہوں، انکے تئیں اپنا پیار ظاہر کرناآسان ہے۔

اداکار نے کہاکہ حالانکہ سیٹ پر ایسا کرنا ان کے لئے بڑا دشوار کن ہوتا ہے لیکن ہر بار میں ایک شریک فنکار کے ساتھ ہوں، میرا مطلب ہے ، میں اب بہت بہتر ہوگیا ہوں، میں ہمیشہ سوچتا ہوں کہ کیا وہ سو چ رہے ہیں کہ میں اس سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

’ نو فلٹر نیہا ‘ نام کے اس چیٹ شو میں دلکر سلمان نے کہا ’ خواتین کو جلدی پتہ چل جاتا ہے ، وہ اسے دیکھنے میں بہت تیز ہیں اور تقریباً ہمیشہ اس سے خوش ہوتی ہیں اور پھر مجھے لگتا ہے کہ میں نیوڈ ہوں اور وہ میرے اندر جھانک سکتی ہیں۔ اور دیکھ سکتی ہیں کہ میرے اندر کی حالت کیسی ہو رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *