Eager Lion military exercise drills kick off in Jordan in Jordanتصویر سوشل میڈیا

عمان:(اے یو ایس ) اردن کی میزبانی میں شروع ہونے والی ’ایگرلائن‘ فوجی مشقوں میں، جو 15 ستمبر تک جاری رہیں گی، امریکا، برطانیہ اور فرانس سمیت 27 ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے آپریشنز میں حصہ لینا اور خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاری کرنا ہے۔اردن کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مملکت کی سرزمین پر منعقد ہونے والی مشقوں کا یہ دسواں دورجو 04 ستمبر سے شروع ہوا ہے 15 ستمبر تک جاری رہے گا، جس کا مقصد دہشت گردی سے نمٹنے، سکیورٹی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے شعبے میں مشترکہ کوششیں کرنے اور سکیورٹی کے خطرات اور بحرانوں کا جواب دینے کے لیے مختلف ممالک کی ایجنسیوں اور اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ مشقیں ایسے منظرناموں پر تیار کی گئی ہیں جو حقیقت، حالات اور پوری دنیا کو درپیش چیلنجز، بشمول دہشت گردی کے خطرے اور مختلف اقسام کے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے استعمال جیسے نئے خطرات سے نمٹنے کی نمائندگی کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مشق کے دوران بہت سے اجلاس اور سیمینار منعقد کیے جائیں گے جو سینیر فوجی رہنماؤں اور شخصیات کو اکٹھا کریں گے، اور اس کا مقصد دنیا کو سلامتی کے محاذ پر درپیش اہم ترین مسائل اور مخمصوں پر تبادلہ خیال کرنے اور ان سے نمٹنے کے طریقوں پر بحث کریں گے۔یہ مشقیں اردن کی مسلح افواج، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، کنگ عبداللہ سینٹر فار اسپیشل آپریشنز ٹریننگ، اور نیشنل سینٹر فار سکیورٹی اینڈ کرائسز مینجمنٹ کے شعبوں میں منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں زمینی، فضائی اور سمندر کے مختلف قسم کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

بیان کے مطابق ان مشقوں میں جرمنی، اٹلی، جاپان، ناروے، قازقستان، آسٹریا، سویڈن، قبرص، کینیا، یونان، پولینڈ، بیلجیم، پاکستان، آسٹریلیا، سعودی عرب، عراق، لبنان، متحدہ عرب امارات، بحرین ، کویت، عمان اور مراکش، اردن حصہ لے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *