Earthquake: 5.1 Magnitude earthquake jolts Jammu and Kashmir

سری نگر: مرکزی علاقوں جموں وکشمیر اور لداخ میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 5.1شدت سے آنے والے زلزلے کے کم از کم چار جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔زلزلہ کا مرکز لداخ کے قریب واقع جموں و کشمیر کا علاقہ تھا۔

قومی محکمہ زلزلیات کے مطابق جموں و کشمیر میں ہفتے کی علی الصباح چار بج کر 18 منٹ اور چار بج کر 29 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریختر پیمانے پر زلزلوں کی شدت5.1ماپی گئی ہے اور ان کا مرکز جموں و کشمیر کے ہی علاقے تھے۔

سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق اس سے قبل لداخ میں جمعہ کی رات نو بج کر تین منٹ اور جمعرات کی شام چار بجکر 14 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریختر پیمانے پر ان زلزلوں کی شدت بالترتیب تین اعشاریہ 8 اور تین اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی ہے۔

مقامی محکمہ موسمیات نے بھی تصدیق کی ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران چار مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تاہم نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *