Economic crisis to get worse before it gets better: Lanka PM Ranil Wickremesingheتصویر سوشل میڈیا

کولمبو: ( اے یو ایس )سری لنکا کے نئے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ملک میں بدحالی اور بدامنی کو جنم دینے والا معاشی بحران ’ٹھیک ہونے سے پہلے مزید بدتر ہو گا۔‘سری لنکا کو ایندھن کی قلت اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سامنا ہے، حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ کچھ سری لنکائی شہری ایک وقت کا کھانا چھوڑنے پر مجبور ہیں۔حکومت نے جس طرح سے بحران سے نمٹنے کی کوشش کی ہے، اس حوالے سے عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے اور یہی چیز پرتشدد مظاہروں کا باعث بنی۔مظاہروں کو کم کرنے کے لیے اپوزیشن رکن رانیل وکرما سنگھے کو نیا وزیرِاعظم بنایا گیا تھا۔ وہ چھٹی مرتبہ ملک کے وزیر اعظم بنے ہیں۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں وکرما سنگھے نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ یہ یقینی بنائیں گے کہ سری لنکا میں رہنے والے خاندان دن میں تین وقت کا کھانا کھا سکیں۔دنیا سے مزید مالی مدد کی اپیل کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم خوراک حاصل کر لیں گے اور بھوک ختم ہو جائے گی۔نئے وزیر اعظم کے مطابق سری لنکا کی معیشت برباد ہو چکی ہے تاہم سری لنکائی عوام کے لیے ان کا پیغام تھا کہ ’صبر کریں، میں چیزوں کو واپس پہلے والی صورتحال پر لے آو¿ں گا۔صدر گوتابایا راجا پکسے نے جمعرات کو وکرما سنگھے کو حلف دلایا زیادہ تر لوگ ان کے وزیراعظم بننے سے کوئی خاص خوش نہیں کیونکہ انھیں راجا پاکسے خاندان کے بہت قریبی سمجھا جاتا ہے۔اپنے انٹرویو میں وکرما سنگھے نے کہا کہ وہ صدر راجا پاکسے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کے جذبات سے اتفاق کرتے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہو گا ’الزام لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، میں یہاں لوگوں کی حالت بہتر بنانے آیا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *