Egypt President Abdel Fattah el-Sisi invited as chief guest for Republic Day 2023تصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی:ہندوستان نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کو 2023 میں یوم جمہوریہ کے مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا ہے۔، اس معاملے سے واقف لوگوں کا کہنا ہے کہ السیسی کو مدعو کرنا عالم عرب پر ہندوستان کی مسلسل توجہ کی عکاسی کرتا ہے ۔ مصر کو جو عالم عرب میں سب سے بڑی آبادی والے اورافریقہ کی دوسری سب سے بڑی معیشت ہونے کا بھی اعزا زحاصل ہے،ہندستان کی افریقہ اور عرب دنیا تک رسائی حاصل کرنا ہے ۔ لوگوں نے بتایا کہ یہ رسمی دعوت اس وقت دی گئی جب وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے مصر کے سرکاری دورے کے دوران 16 اکتوبر کو قاہرہ میں ال سیسی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد جے شنکر نے ایک ٹویٹ میں کہا تھاکہ انہوں نے وزیراعظم کا پرتپاک سلام پہنچایا اور ایک ذاتی پیغام بھیجا ۔ اس سال کے اوائل میں جے شنکر اور وزیر دفاع ر اج ناتھ سنگھ نے بھی مصر کا دورہ کیا تھا جہاں انہوںنے السیسی سے بھی ملاقات کی تھی۔

مصر 2023 میں ہندوستان کی صدارت میں جی 20 سربراہی اجلاس میں مدعو کیے گئے9 مہمان ممالک میں شامل ہے۔ 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لیے بطور مہمان خصوصی دعوت ملک کے قریبی اتحادیوں اور شراکت داروں کے لیے ایک خاص اعزاز ہے۔ کوویڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے عائد پابندیوںکے پیش نظر 2021 اور 2022 کی یوم جمہوریہ تقریبات میں کوئی بھی مہمان خصوصی کے طور پر مدعو نہیں کیا گیا تھا ۔برازیل کے سابق صدر جیر بولسونارو 2020 کی تقریبات میں شرکت کرنے والے آخری مہمان خصوصی تھے۔ دونوں ممالک نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *