Egypt supports Libya's national interest: President Sisiتصویر سوشل میڈیا

طرابلس:(اے یو ایس ) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں لیبیا کے ر ہنماؤں نے مصری صدر عبد الفتاح السیسی سے ملاقات کی اور ان سے لیبیا میں جاری سیاسی بحران پر بات چیت کی۔العربیہ کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لیبیا کے رہنما مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ملک میں سیاسی تعطل کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ لیبیا کی صدارتی کونسل کے صدر محمد المنفی ایک وفد کے ساتھ جس میں لیبیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر عقیلہ صالح، آرمی کمانڈر فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر اور نامزد وزیر اعظم فتحی باشاغا بھی موجود ہیں، قاہرہ پہنچے۔مصر کے صدر نے لیبیائی وفد سے بات کرتے ہوئے لیبیا کے سرکاری اداروں اور لیبیا کے صدارتی و پارلیمانی انتخابات میں ان کے کردار اور عبوری دور کے اس انداز میں خاتمہ کی، جس سے لیبیائی عوام کو اپنے نمائندے اور منتخب کرنے کا موقع مل سکے، حمایت کرنے کے حوالے سے مصر کے موقف کا اعادہ کیا۔

واضح ہو کہ مصری دارالخلافہ قاہرہ لیبیا کے بعض فریقوں کے ساتھ ملاقاتوں کی میزبانی کر رہا ہے تاکہ بحران کو کم کرنے، ملک میں استحکام برقرار رکھنے اور 5+5مشترکہ فوجی کمیٹی کے کام کی حمایت کرنے کے طریقوں پر مشاورت کی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *