Egypt: World’s tallest woman dies of kidney failureتصویر سوشل میڈیا

قاہرہ :(اے یو ایس ) دنیا کی قد آور ترین خاتون اور گنیز بک آف ریکارڈز میں 3 اعزاز پانے والی ہدیٰ عبدالجواد ہفتے کی شام کو گردے فیل ہونے کے باعث انتقال کر گئیں۔ملک کے شمال میں الشرقیہ گورنری کے الحسینیہ شہر میں ازبیت شیخ حسنین کی رہائشی کی عمر 27 سال تھی۔ اس نے گنیز عالمی ریکارڈ میں درازی قد کے 3 ٹائٹل جیت رکھے تھے۔

اس کے ہاتھ کی لمبائی 24.3 سینٹی میٹر تھی۔ جب کہ پاو¿ں کی لمبائی33.1 سینٹی میٹر اور دونوں بازووں سمیت چوڑائی 236.3 سینٹی میٹر تھی۔اس کے بڑے بھائی 33 سالہ محمد نے دو ریکارڈ اپنے نام کیے۔ اس کے بازوؤں کی چوڑی 250.3 سینٹی میٹر اور ہاتھ کی چوڑائی 31.3 سینٹی میٹربتائی گئی تھی جبکہ اس کی ایک بالشت ایک ڈنر پلیٹ کے سائز سے بھی بڑیہے ۔

قابل ذکر ہے کہ ہدیٰ ا ور اس کا بھائی پٹیوٹری گلینڈ میں خرابی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ان کی نشوونما اور وزن متاثر ہوا ہے۔ھدا کے غیر معمولی قد قامت کی وجہ سے اسے مذاق کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *