Egypt's Mufti and Turkish President congratulate KSA on successful Hajjتصویر سوشل میڈیا

قاہرہ : (اے یو ایس ) مصرکے مفتی اعظم ڈاکٹر شوقی علام اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور مملکت سعودی عرب، قیادت، حکومت اور عوام کو اس سال کے حج سیزن کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔مفتی اعظم نے ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ ہم ہر سال سعودی حکام کی طرف سے عازمین حج کو فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولیات میں نمایاں ترقی دیکھتے ہیں اور عازمین کی حفاظت اور انہیں سہولت فراہم کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال ایک اہم معاملہ ہے جس میں خادم حرمین شریفین ، سعودی وزارت حج اور صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کا کردار سب سے بڑھ کر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سال حج کے سیزن کی کامیابی اور ان غیر معمولی حالات کی روشنی میں سعودی عرب کی جانب سے اس عظیم مشن کی انجام دہی میں ہر سال اضافہ ہونے والی عظیم کوششوں کا بہترین ثبوت ہے۔

حرمین شریفین حجاج کرام جو اسلام کے ستونوں کے اس عظیم ترین ستون کو انجام دینے کے لیے ہرممکن سہولت فراہم کرکے دور دور سے آنے والے اللہ کے مہمانوں کی میزبانی کا حق ادا کرتے ہیں۔قبل ازیں اسلامی دنیا کی سب سے بڑی دینی درسگاہ جامعہ الازھر کے سربراہ الشیخ ڈاکٹڑ احمد الطیب نے رواں سال حج سیزن کی کامیابی پر سعودی عرب کی قیادت کو مبارکباد پیش کی۔ڈاکٹر الطیب نے حج سیزن کی کامیابی کے موقع پرخادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ضیوف الرحمان کو فریضہ حج کی ادائی میں ہرممکن سہولت فراہم کرنے اور بہترین سروسز کی فراہمی کو سراہا۔شیخ الازہر نے سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے حج کے موقعے پر امن وامان برقرار رکھنے میں کامیابی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ مملکت نے اللہ کے مہمانوں کی دیکھ بھال اور خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے۔

شیخ الازھر سعودی عرب کی قیادت ، حکومت اورعوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سال ایک مربوط سلامتی اور صحت کے نظام کی روشنی میں ایک ملین حجاج کرام نے فریضہ حج ادا کیا۔ عالمی وبا کے باوجود سعودی حکومت کی طرف سے عازمین حج کو ہرممکن سہولت فراہم کرنا اور اتنی بڑی تعداد میں عازمین حج کو فریضہ حج کی اجازت دینا غیرمعمولی کامیابی ہے۔الازہر الشریف کے شیخ ڈاکٹر احمد الطیب نے حج سیزن کی کامیابی پر سعودی عرب کو مبارکباد دی۔ الطیب نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اس سال کے حج سیزن کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے حجاج کرام کی خدمت میں مملکت کی عظیم کوششوں کی تعریف کی۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان(ایم بی ایس) کو بذریعہ فون عید الاضحیٰ اور حج سیزن کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کی طرف سے شائع ہونے والی خبر کے مطابق ولی عہد نے بھی اس موقع پر ترک صدر کے ساتھ مبارکباد کا تبادلہ کیا اور انہوں نے اس موقع کو دونوں ملکوں، دو برادر اقوام اور عوام کی اسلامی قوم کی خیر وبھلائی کے لیے دعاکی۔صدر اردوغان نے سعودی حکومت کی طرف سے حجاج کرام کو دی جانے والی سہولیات کو سراہتے ہوئے ولی عہد کو حج سیزن کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔دونوں رہ نماو¿ں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *