Eid ul-Adha: Devotees offer prayers at mosques, many stay at home over fears of coronavirusفائل فوٹو

نئی دہلی: ہندوستان بھر میں عیدالاضحی کورونا وائرس وبا کے سائے میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ ساتھ تمام احتیاطی تدابیر اور سادگی کے ساتھ منائی گئی۔کورونا وائرس کی وجہ سے عوام نے نماز و خطبہ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک پہنا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے نماز عید ادا کی۔

ملک کے مختلف حصوں میں عید الاضحیٰ کے موقع پر چونکہ لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی گئی تھی اس لیے ہر شہر کی مختلف چھوٹی بڑی مسجد و امام بارگاہوں میں فرزدگان اسلام کو نماز عید پڑھتے دیکھا گیا۔

دہلی کی شاہی جامع مسجد ،فتحپوری مسجد ، سنہری مسجد، جنگل والی مسجد ،شیعہ جامع مسجد اور درگاہ پنجہ شریف کشمیری گیٹ میں ونماز عید ادا کی گئی ۔تمام مسجاد بشمول املی والی مسجد واقع چوک کشن گنج آزاد مارکیٹ میں تمام نمازیوں نے کورونا وائرس وبا کے حوالے سے متعین قواعد و ضوابط پر مکمل عمل آوری کرتے ہوئے نہ سرف ماسک ، گمچھے اور رومال سے منھ دھانپے رکھا بلکہ مسجد کے اندر سماجی فاصلہ بھی برقرار رکھا اور نماز کے بعد مصافحہ کرنے اور گلے ملنے کی روایت سے اجتناب برتا۔

اکثرمساجد میں متعلقہ مسجد منتظمہ کمیٹی نے نمازیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے پہلے دروازے پر ہی سینیٹائز کرنے کا بندوبست کیا ہوا تھا۔ پنجاب کے امرتسر میں ہلکی بوندا باندی میں مسجد خیر الدین میں نماز عید الاضحیٰ ادا کی گئی۔کچھ لوگوں نے گھروں میں بھی نماز عید ادا کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *