Eight feared dead in helicopter crash in Russiaتصویر سوشل میڈیا

ماسکو: ( اے یو ایس)روس کی ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ ایک ایم آئی-8 ہیلی کاپٹر جس میں 16 افراد سوار تھے، مشرقی علاقے کامچٹکا میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثہ جمعرات کی صبح کو ہوا تاہم متعدد نیوز ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ نو افراد کو ڈھونڈ لیا گیا ہے اور سات افراد لاپتہ ہیں۔مقامی ایمرجنسی سروس نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر ویتیاز ایرو کمپنی کی ملکیت تھا اور یہ 13 مسافروں اور تین رکنی عملے کے ساتھ کامچٹکا جزیرہ نما کے جنوب میں ایک جھیل کے قریب مشکل سے اترا۔

تاہم سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے کے مطابق ہیلی کاپٹر ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ سے سیاحوں کو لے جا رہا تھا اور جھیل میں گر گیا۔انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے کامچٹکا کی وزارت صحت کے ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جائے وقوعہ پر نو افراد زندہ پائے گئے۔ ٹاس نیوز ایجنسی نے بھی ایمرجنسی سروس کے نمائندے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سات مسافر اور عملے کے دو ارکان حادثے میں زندہ بچ گئے ہیں۔کامچٹکا سیاحوں میں اپنے قدرتی حسن کی وجہ سے مشہور ہے۔

یہ ماسکو سے چھ ہزار کلومیٹر مشرق اور الاسکا سے تقریبا 2 ہزار کلومیٹر مغرب میں ہے۔حالیہ برسوں میں روسی ایوی ایشن کے حفاظتی معیارات میں بہتری آئی ہے تاہم حادثات میں پرانے جہاز اور ہیلی کاپٹر کا شامل ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔خیال رہے کہ جولائی میں انتونوف این -26 جہاز کامچٹکا میں گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس میں سوار تمام 28 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *