Eight health workers in vaccination campaign killed in Afghanistanتصویر سوشل میڈیا

کابل: شمالی افغانستا ن کے قندوز اور تخار صوبوں میں بندوق برداروں کے علیحدہ حملوں میں کم از کم 8افراد ہلاک ہو گئے۔ ان 8ہیلتھ ورکروں میں 4خواتین رضاکار بھی شامل ہیں۔ اس معاملہ سے وابستہ ذرائع کے مطابق اس واردات کے بعد دونوں صوبوں میں ٹیکہ کاری مہم روک دی گئی ہے۔ قندوز میں مقامی حکام نے تصدیق کی ہے کہقندوز کے پی ڈی 1،2اور امام صاحب ڈسٹرکٹ میں نامعلوم بندوق برداروں کے تین علیحدہ حملوں میں پولیو خوراک پلانے والے کم از کم7رضاکار ہلاک ہو گئے۔

قندوز سیکورٹی محکمہ کے ترجمان قاری عبیداللہ عابدی نے بھی بتایا کہ آج دوپہر بارہ بجے قندوز کے کئی علاقوں میں پولیو مہم کے سات رضاکاروں کو گولی مارکر ہلاک کر دیاگیا۔ عابدی کے مطابق پہلی واردات میں ایک خاتون سمیت دو ہیلتھ ورکر ہلاک ہوئے جبکہ دوسری واردات میں قندوز کے امام صاحب ڈسٹرکٹ میں تین دیگر مارے گئے۔قندوز کے محکمہ سیکورٹی کے مطابق دو افراد کو مشتبہ کے طور پر گرفتار کر لیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *