کٹھمنڈو: نیپا ل میں ایک تفریحی مقام پر واقع ہوٹل کے ایک کمرے میں گیس کے رساؤ سے دم گھٹنے کے باعث8ہندوستانی سیاح ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں چار بچے بھی شامل ہیں۔

پولس سپرنٹنڈنٹ سشیل سنگھ راٹھور نے کہا کہ ان ہندوستانیوں کو بذریعہ طیارہ ایچ اے ایم ایس اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

ہلاک شدگان کی شناخت 39سالہ پروین کمار، 34سالہ شرنیا، 39سالہ رنجیت کمار ٹی بی،34سالہ اندو رنجیت، 9سالہ شری بھدر، 9سالہ ابھیناب سورایا، 7سالہ ابینائر اور 2سالہ بھیشناب رنجیت کے طور پر کی گئی ہے۔

ہلاک ہونے والے یہ دو جوڑے جو چار بچوں کے ساتھ کیرل سے نہایت مقبول پہاڑی سیاحتی مقام پوکھرا جانے والے 15سیاحوں کے گروپ میں شامل تھے۔

وہ اب اپنے گھر واپس آنے کے لیے مکوان پور ضلع کے دمن میں واقع ایورسٹ پنورما ریزورٹ میں اقامت پذیر تھے۔

کیرل کے وزیر اعلیٰ پنا رائی وجائین نے8 ہم وطن سیاحوں کی موت پت گیرے دکھ و صدمہ کا اظہارکیا ۔ ریزورٹ کے منیجر کے مطابق ان کے مہمان ریزورٹ آئے اور ایک کمرے میں ٹہرے اور خود کو گرم رکھنے کے لیے ایک گیس ہیٹر آن کر لیا۔

ہیٹر چلا کر انہوں نے کمرے کا دروازہ اور کھڑکیاں اندر سے بند کرلیں۔اگرچہ گروپ نے چار کمرے بک کرائے تھے لیکن ان میں سے8ایک ہی کمرے مٰن ٹہرے اور باقی سات دوسرے کمرے میں تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *