ریاض:مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جانے والے ایک بس زبردست سڑک حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں کم از کم8 عازمین عمرہ جاں بحق اور45دیگر زخمی ہو گئے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے تمام عمرہ زائرین کا تعلق مصر سے بتایا جارہا ہے۔ جمعہ کے روز مدینہ میں الحجرہ شاہراہ پر یہ حادثہ اس وقت ہوا جب عمرہ زائرین کو لے جانے والی تیز رفتار بس مخالف سمت سے آرہے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
آمنے سامنے کی یہ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ بس کے پراخچے اڑ گئے اور 8عمرہ زائرین کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ حادثہ کے بعد کا منظر نہایت دلخراش تھا ۔جائے وقوعہ پر جا بجا کچھ بے حس و حرکت پڑے تھے تو کچھ تکلیف سے کراہ رہے تھے جن کے کراہنے اور ہلاک شدگان و زخمیوں کے لواحقین کی سسکیوں سے فضا نہایت درجہ مغموم تھی ۔
تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل جانے تک جائے حادثہ پر ہی طبی امداد بہم پہنچائی جاتی رہی۔یہ حادثہ الیتعمہ قصبے سے ِ جو مدینہ سے محض 90کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے،نکلتے ہی پیش آگیا۔یہ وہ راستہ ہے جو نہایت مصروف رہتا ہے اور ان سڑکوں میں سے ایک ہے جو مکہ اور مدینہ کو ملاتا ہے۔حادثہ کی خبر ملتے ہی مدینہ سے 20ایمبولنسیں اور دیکھ بھال کرنے کے لیے جدید طبی آلات و دواو¿ں سے لیس اور دیگر خدمات پر مامور عملہ فی الفور روانہ کر دیا گیا۔
تصویر سوشل میڈیا