Eight Pak troops and two terrorists killed in Data khel tehsil of North Waziristanتصویر سوشل میڈیا

داتا خیل (وزیرستان): سلامتی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں دو دہشت گردانہ حملے میں 8فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ سلامتی دستوں کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ موصول اطلاع کے مطابق پہلی واردات قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل داتا خیل میں ہوئی جہاں دہشت گردوں نے سلامتی دستوں کی ایک گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کر دیا جس میں 7فوجی ہلاک ہو گئے ۔

دوسری واردات ضلع کے ہی ایشم علاقہ میں ہوئی جس میں دہشت گردوں کے ساتھ مسلح تصادم میں ایک سپاہی ہلاک ہو گیا۔پہلی واردات کی تفصیل کچھ اس طرح ہے کہ سلامتی دستوں کے اہلکاروں کو لا رہی ایک گاڑی جیسے ہی افغان سرحد کے قریب واقع دتہ خیل میں داخل ہوئی دہشت گردوں نے گاڑی کو نشانہ بنا کر راکٹ نصب گرینیڈ اور بندوقوں کا استعمال کر کے ہلاکت خیز حملہ کر دیا۔

شمالی وزیرستان کے ضلع ہیڈ کوارٹر میرام شاہ میں عہدیداروں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس حملے میں سات فوجیوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ان ساتوں کی شناخت حولدار طارق، سپاہی ارشد، سپاہی کاشف، سپاہی جنید، سپاہی اعجاز علی، سپاہی وقاص اور سپاہی جواد میر کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کی میتیں ایک فوجی ہیلی کاپٹر میں میرام شاہ لائی گئیں۔دوسری واقعہ میں سلامتی دستوں اور دہشت گردوں میں اسی ضلع کے ایشم میں جھڑپ ہوئی جس میں ایک28سالہ سپاہی عثمان اللہ خان کی ،جو میانواولی کا رہائشی تھا، موت ہو گئی۔فائرنگ کے تبادلہ میں دو دہشت گرد بھی مارے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *