Eight Rajasthan labourers die as truck overturns in Bihar's Purniaتصویر سوشل میڈیا

پٹنہ:(اے یو ایس) بہار کے پورنیہ ضلع میں ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ اس سڑک حادثے میں آٹھ لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ10دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ معلومات کے مطابق لوہے کے سریوں سے بھرا یہ ٹرک سلی گوڑی سے جموں جا رہاتھا کہ بہار کے شہر پورنیہ میں اچانک پلٹ گیا۔ ٹرک الٹنے سے اس میں سوار آٹھ افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ پورنیہ ضلع کے جلال گڑھ تھانے کے سیما کالی مندر کے قریب پیش آیا۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس بھی راحت اور بچاو¿ کے لیے پہنچ گئی۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں سے سات کی شناخت ہو گئی ہے۔اور یہ ساتوں راجستھان کے ضلع اودے پور کے رہائشی ہیں۔پورنیہ کے صدر ایس ڈی پی او نے بھی حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کے بعد ملبہ ہٹانے کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *