Eight states contributing the most Covid-19 cases to India's surging tallyتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: ملک میں بڑھ رہے کورونا وائرس کے معاملات نے ایک مرتبہ کئی ریاستوں کو سکٹ تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ مجموعی طور پر 8ریاستیں مہاراشٹر، پنجاب،کرناٹک، گجرات ،تمل ناڈو، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور ہریانہ میں کورونا وائرس کے کیسز بتدریج بڑھ رہے ہیں۔

منگل کے روز وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 24 ہزار 492 نئے کورونا کیس سامنے آئے ہیں، انفیکشن کے کل معاملات 1.14 کروڑ تک پہنچ چکے ہیں۔ اس دوران 131 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک میں اس وائرس کی وجہ سے اب تک ایک لاکھ58ہزار856 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔مہاراشٹر اور پنجاب میں مسلسل کورونا وائرس کے نئے معاملات زیادہ تعداد میں سامنے آرہے ہیں۔ اس وجہ سے مہاراشٹر حکومت نے کئی اضلاع میں نائٹ کرفیو اور ناگپور میں لاک ڈاون لاگو کردیا ہے۔

پنجاب کا بھی یہی حال ہے۔ اب احتیاط کے طور پر گجرات حکومت نے بھی چار اہم شہروں میں نائٹ کرفیو لاگو کردیا ہے۔ نائٹ کرفیو کے دوران صرف ضروری خدمات ہی چالو رہیں گی۔گجرات حکومت کی جانب سے احمد آباد ، راجکوٹ ، وڈودرہ اور سورت میں 17 مارچ سے 31 مارچ تک کیلئے نائٹ کرفیو لاگو کیا گیا ہے۔ وہیں ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ 16 مارچ یعنی منگل کی رات 12 بجے ( سوموار دیر رات ) سے صبح چھ بجے پری نائٹ کرفیو رکھا گیا۔ وہیں اس کے بعد 17 مارچ سے نائٹ کرفیو کا وقت رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کا ہوگا۔ سرکار نے یہ قدم گزشہ کچھ دنوں سے گجرات میں بڑھ رہے کورونا معاملات کے پیش نظر اٹھایا ہے۔ ممبئی میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے پیش نظر بی ایم سی نے سبھی ٹیچروں اور اسکول اسٹاف کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ واضح ہو کہ ممبئی کورونا وائرس کی دوسری لہر کی گرفت میں ہے۔

بی ایم سی کی ہدایت کے مطابق 17 مارچ سے 12 ویں کلاس تک سبھی بورڈ کے ملازمین کو ورک فرام ہوم کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ پہلے تعلیمی ملازمین کو اسکول آنے کی اجازت تھی۔ ٹیچروں کو اسکول کے احاطہ سے آن لائن کلاسیز لینے کی اجازت تھی۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اب ای لرننگ کے ذریعہ گھر سے پڑھائی ہوگی۔غور طلب ہے کہ ممبئی میں ہر روز آنے والے کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد دو ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ منگل کو ممبئی میں کورونا وائرس کے 1922 معاملات سامنے آئے جبکہ ایک دن پہلے شہر میں کورونا کے 1712 معاملات سامنے آئے تھے۔ ممبئی میں کورونا کے ایک دن میں 1922 معاملات ایک سال کے اندر 24 گھنٹوں میں دوسری سب سے بڑی تعداد ہے۔

بھوپال اور اندور میں کل رات سے نائیٹ کرفیو لگایا جارہا ہے۔ اسی کے ساتھ مہاراشٹر سے مدھیہ پردیش آنے والوں کی تھرمل اسکریننگ جاری رہے گی۔ ان لوگوں کو ایک ہفتہ آئیسولیشن میں بھی رہنا ہوگا۔کورونا وائرس کے حالات کے پیش نظر بھوپال میں وزیر اعلی شیوراج سنگھ کی موجودگی میں ہوئی جائزہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ کل یعنی 17 مارچ بدھ رات سے بھوپال اور اندور میں نائٹ کرفیو لاگو کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *