Election Commission wants to disqualify me - Imran Khanتصویر سوشل میڈیا

لاہور:(اے یو ایس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن مجھے نا اہل قرار دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسی دوران نہوں نے پی ٹی آئی کارکنوں کو تلقین کی کہ وہ اسمبلی حلقوں میں جا کر عوام کو حکومت کی ناکامیوں سے آگاہ کریں اور بتائیں کہ انتخابات ہی ملکی مسائل کا واحد حل ہیں۔

لاہور میں عمران خان نے اٹک، جہلم، چکوال اور سیالکوٹ کے ارکان اسمبلی سے مشاورت کے دوران کہا کہ تمام ارکان اسمبلی انتخابات کی تیاری کریں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان نے رائے دی کہ اسمبلیوں کی تحلیل پر حکومت عام انتخابات ملتوی کر سکتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ارکان اسمبلی حلقوں میں عوام کو حکومت کی ناکامیوں سے آگاہ کریں، پرویز الٰہی نے یقین دہانی کروائی ہے جب کہوں گا اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *